• Home  
  • لاہور ڈیفنس واقعہ: ملزمان نے غیر ملکی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا اعتراف کر لیا
- پاکستان

لاہور ڈیفنس واقعہ: ملزمان نے غیر ملکی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا اعتراف کر لیا

لاہور(3 اکتوبر 2026): ڈیفنس سی میں آذربائیجان کی غیر ملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی کا گھنائؤنا واقعہ حل کر لیا گیا ہے اور پولیس نے ایک خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق تھانہ ڈیفنس سی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، […]

لاہور ڈیفنس واقعہ: ملزمان نے غیر ملکی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا اعتراف کر لیا

لاہور(3 اکتوبر 2026): ڈیفنس سی میں آذربائیجان کی غیر ملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی کا گھنائؤنا واقعہ حل کر لیا گیا ہے اور پولیس نے ایک خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق تھانہ ڈیفنس سی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور وہ خود اس تفتیش کی براہ راست نگرانی کر رہے تھے۔

ابتدائی کارروائی ایک راہ گیر کی 15 پر موصول ہونے والی کال پر عمل میں لائی گئی تھی۔پولیس تفتیش کے مطابق ملزمان متاثرہ لڑکی کو ایک گاڑی میں بٹھا کر رنگ روڈ پر پھرتے رہے اور اسے نجی سوسائٹی کے فلیٹ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 واردات کے بعد ملزمان غیر ملکی خاتون کا پرس اور موبائل فون بھی ساتھ لے گئے اور اسے ڈیفنس فیز 8 غازی انٹر چینج کے پاس اتار کر فرار ہو گئے تھے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا ہے، جنہوں نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے جس میں زیادتی کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی اور ملزمان کے سویب فرانزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کیس میں ملوث ایک اور ملزم تاحال روپوش ہے جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا، اور اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.