سول سرونٹس کے غیر ملکی و دوہری شہریت سے متعلق قواعد 2026 پر عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ آفس میمورنڈم جاری کرتے ہوئے سول سرونٹس کو غیر ملکی شہریت سے متعلق ڈیکلریشن ایک ہفتے میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے میمورنڈم کے مطابق سول سرونٹس کو اپنی اور زیر کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت، غیر ملکی سفری دستاویزات اور غیر ملکی شہری سے شادی سے متعلق تفصیلات دینا ہوں گی۔
ڈیکلریشن جمع نہ کرانے والے افسران کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے، جبکہ غلط ڈیکلریشن جمع کرانا سول سرونٹس کیلئے مس کنڈکٹ تصور ہو گا آفس میمورنڈم کے مطابق ڈیکلریشن جمع نہ کرانے پر سول سرونٹس کے خلاف سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
چیف سیکرٹریز اور صوبائی پولیس سربراہان کو بھی اسی نوعیت کی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

