وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج گوجرانوالہ کا دورہ کریں گی۔
ترجمان ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ گوجرانوالہ کیلئے گرین بس سروس کا افتتاح کریں گی،گوجرانوالہ میں 15گرین بسیں شہر کے مختلف روٹس پر رواں دواں ہونگی۔
مریم نواز گوجرانوالہ کے پہلے باقاعدہ کارڈیالوجی ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھیں گی،اس کے بعداز ماس ٹرانزٹ کوریڈور کا جائزہ لیں گی۔
مریم نواز ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ لیں گی۔

