• Home  
  • لاہور میں خواتین پولیس کا فرسٹ رسپانس یونٹ قائم
- پاکستان

لاہور میں خواتین پولیس کا فرسٹ رسپانس یونٹ قائم

لاہور میں خواتین اور بچوں سے متعلق جرائم کی شکایات پر فوری کارروائی کیلئے خواتین پولیس فرسٹ رسپانس یونٹ کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے لاہور میں خواتین پولیس فرسٹ رسپانس یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی۔ یونٹ ون فائیو پر خواتین اور بچوں سے متعلق موصول […]

لاہور میں خواتین پولیس کا فرسٹ رسپانس یونٹ قائم

لاہور میں خواتین اور بچوں سے متعلق جرائم کی شکایات پر فوری کارروائی کیلئے خواتین پولیس فرسٹ رسپانس یونٹ کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے لاہور میں خواتین پولیس فرسٹ رسپانس یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی۔ یونٹ ون فائیو پر خواتین اور بچوں سے متعلق موصول ہونے والی کالز پر فوری رسپانس کرے گا اور جرائم کی اطلاع ملنے پر خواتین پولیس اہلکار موقع پر پہنچیں گی۔

خواتین اور بچوں سے جنسی تشدد سمیت دیگر جرائم کی شکایات پر خواتین پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ کر کارروائی کریں گی، جبکہ خواتین کے مسائل موقع پر حل کرنے کیلئے فرسٹ رسپانس یونٹ میں خواتین افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

لاہور پولیس کو خواتین پولیس فرسٹ رسپانس یونٹ کیلئے 22 موبائل گاڑیاں فراہم کی جائیں گی، جن کے ذریعے ون فائیو کی کالز پر خواتین پولیس ٹیموں کو جائے وقوعہ تک پہنچایا جائے گا۔

حکام کے مطابق خواتین پولیس فرسٹ رسپانس یونٹ کے قیام کا مقصد خواتین اور بچوں سے متعلق جرائم کی شکایات پر فوری اور مؤثر پولیس رسپانس یقینی بنانا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.