• Home  
  • مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملہ، سعودی افواج کا حوثیوں کو بڑا جواب
- دنیا

مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملہ، سعودی افواج کا حوثیوں کو بڑا جواب

مدینہ منورہ کے بجلی کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک ٹرانسفارمر عارضی طور پر غیر فعال ہوگیا، تاہم بجلی کی مجموعی ترسیل اور قومی پاور نیٹ ورک متاثر نہیں ہوا۔ سعودی حکام کے ترجمان کے مطابق تحقیقات، دستیاب شواہد اور حملے میں استعمال ہونے والے ڈرون کے ملبے کے تجزیے سے […]

مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملہ، سعودی افواج کا حوثیوں کو بڑا جواب

مدینہ منورہ کے بجلی کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک ٹرانسفارمر عارضی طور پر غیر فعال ہوگیا، تاہم بجلی کی مجموعی ترسیل اور قومی پاور نیٹ ورک متاثر نہیں ہوا۔

سعودی حکام کے ترجمان کے مطابق تحقیقات، دستیاب شواہد اور حملے میں استعمال ہونے والے ڈرون کے ملبے کے تجزیے سے حملے کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں حوثی ملیشیا کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ حملے کے باعث گرڈ اسٹیشن کا ایک ٹرانسفارمر وقتی طور پر بند ہوا، تاہم متعلقہ حکام نے بجلی کی فراہمی کے نظام کو مجموعی طور پر متاثر ہونے سے محفوظ رکھا۔

سعودی حکام کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کو بجلی فراہم کرنے والے شہری انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنانا انتہائی حساس اقدام ہے۔ ترجمان نے اسے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی حوثی کوششوں کا تسلسل قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

دوسری جانب سعودی اتحادی افواج نے حوثی ملیشیا کے 4 ڈرونز اور 2 بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اتحادی افواج کے ترجمان کے مطابق حوثیوں کی جانب سے خمیس مشیط کی طرف بھیجے گئے 4 ڈرونز کو کارروائی کے دوران روک کر تباہ کردیا گیا، جبکہ جازان کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل بھی ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیے گئے۔

سعودی اتحادی افواج نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کے حملوں کی روک تھام، حرمین شریفین کے تحفظ اور مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ میں زائرین کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.