• Home  
  • ارجنائن کے فٹبالر لیونل میسی ڈاکٹر بنیں گے
- کھیل

ارجنائن کے فٹبالر لیونل میسی ڈاکٹر بنیں گے

ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی کے شاندار کیریئر میں ایک اور منفرد اعزاز شامل ہونے جا رہا ہے۔  یونیورسٹی آف بیونس آئرس نے انہیں ڈاکٹر ہونوریس کاؤسا کی اعزازی ڈگری دینے کا اعلان کیا ہے جو یونیورسٹی کی جانب سے دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔   یونیورسٹی کی سپیریئر کونسل نے […]

ارجنائن کے فٹبالر لیونل میسی ڈاکٹر بنیں گے

ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی کے شاندار کیریئر میں ایک اور منفرد اعزاز شامل ہونے جا رہا ہے۔

 یونیورسٹی آف بیونس آئرس نے انہیں ڈاکٹر ہونوریس کاؤسا کی اعزازی ڈگری دینے کا اعلان کیا ہے جو یونیورسٹی کی جانب سے دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

  یونیورسٹی کی سپیریئر کونسل نے متفقہ طور پر میسی کو یہ اعزاز دینے کی منظوری دی۔

 ادارے نے میسی کی غیر معمولی صلاحیت، مسلسل محنت، عاجزی اور ارجنٹائن کی نمائندگی کے لیے ان کے عزم کو سراہا،میسی 6 اکتوبر کو یہ اعزازی ڈاکٹریٹ وصول کریں گے۔

  اسی روز چند گھنٹے بعد میسی ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے لیے اپنا آخری میچ کھیلنے کے لیے مونومینٹل سٹیڈیم میں میدان میں اتریں گے۔

 خصوصی الوداعی میچ میں ارجنٹائن کا مقابلہ بینن سے ہوگا اور میسی کی 208ویں اور آخری بین الاقوامی پیشی متوقع ہے۔

 میسی نے ارجنٹائن کے ساتھ 2022 کا ورلڈ کپ، 2021 اور 2024 کے کوپا امریکا ٹائٹلز اور 2022 فائنالسّیما جیتی۔

 یونیورسٹی کے مطابق میسی کی اہمیت صرف ٹرافیوں تک محدود نہیں بلکہ وہ ارجنٹائن کی ثقافت اور قومی شناخت کے نمایاں سفیر بھی ہیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.