• Home  
  • پنجاب بھر میں کوڑا ٹیکس کی وصولی آج سےشروع
- پاکستان

پنجاب بھر میں کوڑا ٹیکس کی وصولی آج سےشروع

پنجاب میں شہریوں سے سینی ٹیشن فیس کی وصولی کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا۔ محکمہ ایکسائز صوبے بھر کے شہری علاقوں میں صفائی کے لیے سینی ٹیشن فیس کی بلنگ شروع کرے گا۔ حکومت نے ستھرا پنجاب منصوبے کی بلنگ کی ذمہ داری محکمہ ایکسائز کو سونپی ہے۔ ایکسائز حکام کے مطابق شہری علاقوں […]

پنجاب بھر میں کوڑا ٹیکس کی وصولی آج سےشروع

پنجاب میں شہریوں سے سینی ٹیشن فیس کی وصولی کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا۔ محکمہ ایکسائز صوبے بھر کے شہری علاقوں میں صفائی کے لیے سینی ٹیشن فیس کی بلنگ شروع کرے گا۔

حکومت نے ستھرا پنجاب منصوبے کی بلنگ کی ذمہ داری محکمہ ایکسائز کو سونپی ہے۔ ایکسائز حکام کے مطابق شہری علاقوں کی تقریباً 50 لاکھ کمرشل اور رہائشی پراپرٹیز کے مالکان کو سینی ٹیشن فیس کے بل بھجوائے جائیں گے۔

حکام کے مطابق پراپرٹی مالکان کو ایک سال کی سینی ٹیشن فیس کی ادائیگی کے لیے 6 ماہ کے بل جاری کیے جائیں گے، جبکہ بل موصول ہونے کے بعد 60 روز کے اندر فیس ادا کرنا لازم ہوگا۔ مقررہ مدت کے بعد ادائیگی کی صورت میں جرمانے کے ساتھ رقم وصول کی جائے گی۔

ایکسائز حکام کے مطابق ستھرا پنجاب اور محکمہ ایکسائز کے درمیان بلنگ کے لیے ڈیٹا انٹیگریشن مکمل کرلی گئی ہے۔ اربن یونٹ کے ڈیٹا کی بنیاد پر بل پرنٹ کرکے متعلقہ ریجنز کو بھجوائے جائیں گے، جبکہ متعلقہ سرکلز میں انسپکٹرز بلوں کی ترسیل کے ذمہ دار ہوں گے۔

حکام کے مطابق شہری علاقوں کی 50 لاکھ پراپرٹیز سے سالانہ تقریباً 40 ارب روپے کی ریکوری متوقع ہے، جبکہ شہری علاقوں میں بلوں کی ترسیل 2 اکتوبر سے شروع کی جائے گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.