• Home  
  • ایل پی جی کتنی مہنگی ؟ نئی قیمتوں کے متعلق اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری
- پاکستان

ایل پی جی کتنی مہنگی ؟ نئی قیمتوں کے متعلق اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

اوگرا نے اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ایل پی جی 20 روپے 68 پیسے فی کلو مہنگی ہونے کے بعد نئی سرکاری قیمت 279 روپے 33 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر […]

ایل پی جی کتنی مہنگی ؟ نئی قیمتوں کے متعلق اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

اوگرا نے اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ایل پی جی 20 روپے 68 پیسے فی کلو مہنگی ہونے کے بعد نئی سرکاری قیمت 279 روپے 33 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 243 روپے 33 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 ہزار 296 روپے 23 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

سرکاری نرخوں میں اضافے کے بعد مارکیٹ میں بھی ایل پی جی مزید مہنگی ہو گئی ہے، جہاں یہ 440 سے 550 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کے بلوں کی ادائیگی کے باوجود گھروں میں گیس دستیاب نہیں، جس کے باعث وہ مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔

 ان کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے گھریلو بجٹ پر مزید بوجھ پڑ رہا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.