• Home  
  • دوبارہ شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلیے بڑی سہولت
- پاکستان

دوبارہ شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلیے بڑی سہولت

 وہ پاکستانی جن کا شناختی کارڈ گم یا خراب ہو گیا ہے اور وہ دوسرا شناختی کارڈ بنوانا چاہتے ہیں ان کے لئے نادرہ نے بڑی سہولت  دے دی ۔ قومی شناختی کارڈ کسی بھی شہری کی دنیا بھر میں شناخت کا ذریعہ ہے۔ پاکستان میں نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ملک اور بیرون ملک […]

دوبارہ شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلیے بڑی سہولت

 وہ پاکستانی جن کا شناختی کارڈ گم یا خراب ہو گیا ہے اور وہ دوسرا شناختی کارڈ بنوانا چاہتے ہیں ان کے لئے نادرہ نے بڑی سہولت  دے دی ۔

قومی شناختی کارڈ کسی بھی شہری کی دنیا بھر میں شناخت کا ذریعہ ہے۔ پاکستان میں نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر شناختی دستاویزات جاری کرنے والا واحد مجاز ادارہ ہے۔

تاہم سوائے سینئر سٹیزن کے دیگر تمام شہریوں کو جاری شناختی کارڈ کی ایک مخصوص مدت ہوتی ہے، جس کے بعد شہری کو دوسرا شناختی کارڈ جاری کیا جاتا ہے جب کہ شناختی کارڈ گم ہونے یا خراب ہونے کی صورت میں بھی دوبارہ شناختی کارڈ بنوانے کی ضرورت پڑتی ہے۔

تاہم دفتری اور کاروباری مصروفیت کے باعث اگر کوئی شہری نادرا آفس جا کر نیا شناختی کارڈ نہیں بنوا پا رہا تو فکر کی کوئی بات نہیں کہ اب گھر بیٹھے بھی دوبارہ شناختی کارڈ بنوایا جا سکتا ہے۔

نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آپ گھر بیٹھے اپنا گم یا خراب شدہ شناختی کارڈ دوبارہ بنوا سکتے ہیں۔

گھر بیٹھے دوسرا شناختی کارڈ بنوانے کا طریقہ:

موبائل ایپ کی ہوم اسکرین پر “شناختی دستاویزات” میں “شناختی کارڈ” کا آپشن منتخب کریں۔

اگلی اسکرین پر درخواست گزار منتخب کرنے کے بعد “دوبارہ اشاعت” کو منتخب کریں۔
اس کے بعد ایپ میں دی گئی ہدایات کے مطابق مرحلہ وار کارروائی مکمل کریں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.