• Home  
  • کینیڈا کا ورک ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں
- دنیا

کینیڈا کا ورک ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں

کراچی : کینیڈا کا ورک ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں!‌ ایف آئی اے نے کینیڈین ویزے کے نام پر فراڈ سے لئے گئے 7 لاکھ 60 ہزار روپے شہری کو واپس دلوا دیے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کراچی میں بروقت […]

کینیڈا کا ورک ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں!

کراچی : کینیڈا کا ورک ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں!‌ ایف آئی اے نے کینیڈین ویزے کے نام پر فراڈ سے لئے گئے 7 لاکھ 60 ہزار روپے شہری کو واپس دلوا دیے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کراچی میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے کینیڈین ورک ویزا کے نام پر شہری سے بٹوری گئی رقم برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دی۔

ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ایک متاثرہ شہری نے ویزا فراہمی کے نام پر رقم وصولی کے خلاف ایجنسی میں باقاعدہ شکایت درج کرائی تھی۔

شکایت میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم نے کینیڈین ورک ویزا فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ ویزا فراہم کرنے میں ناکام رہا اور رقم بھی واپس نہیں کر رہا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے شکایت پر فوری اور بروقت قانونی پیشرفت کرتے ہوئے ملزم سے 7 لاکھ 60 ہزار روپے کی رقم برآمد کی اور تمام رقم قانونی کارروائی کے بعد شکایت کنندہ کے حوالے کر کے اس کا ازالہ کر دیا ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.