• Home  
  • تاریخ رقم: پاکستان نے فیفا انٹرنیشنل ایونٹ میں پہلا پوائنٹ حاصل کر لیا!
- کھیل

تاریخ رقم: پاکستان نے فیفا انٹرنیشنل ایونٹ میں پہلا پوائنٹ حاصل کر لیا!

(30 ستمبر 2026): پاکستان نے تاریخ رقم کر دی اور فیفا آسیان کپ میں فلپائن کے خلاف میچ برابر کر کے اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کر لیا۔ انڈونیشیا اور ہانگ کانگ کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے جا رہے فیفا آسیان کپ میں پاکستان ٹیم نے فلپائن کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا […]

تاریخ رقم: پاکستان نے فیفا انٹرنیشنل ایونٹ میں پہلا پوائنٹ حاصل کر لیا!

(30 ستمبر 2026): پاکستان نے تاریخ رقم کر دی اور فیفا آسیان کپ میں فلپائن کے خلاف میچ برابر کر کے اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کر لیا۔

انڈونیشیا اور ہانگ کانگ کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے جا رہے فیفا آسیان کپ میں پاکستان ٹیم نے فلپائن کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دو گول کے خسارے میں جانے کے بعد شاہینوں کی طرح پلٹ کر وار کرتے ہوئے دو گول داغ کر میچ برابر کر دیا۔

اس کے ساتھ ہی پاکستان نے عالمی سطح پر فٹبال کے ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کر لیا۔ علی اکبر خان اور عبدالصمد ارشد نے گول کر کے اپنے پہلے انٹرنیشنل گول اسکور کیے۔

واضح رہے کہ یہ فیفا کے کسی بھی مقابلے میں پاکستان کی پہلی شرکت ہے اور اس میچ میں قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے گول بھی اسکور کیے۔

فیفا عالمی درجہ بندی میں پاکستان 198 ویں فلپائن کی ٹیم 136 ویں نمبر پر موجود ہے۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.