• Home  
  • دنیا کے ویران جزیرے میں 34 سال بعد بچے کی پیدائش،مقامی آبادی خوشی سے نہال
- دنیا

دنیا کے ویران جزیرے میں 34 سال بعد بچے کی پیدائش،مقامی آبادی خوشی سے نہال

اسکاٹ لینڈ کے ایک دور دراز جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش پر مقامی آبادی کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے جزیرے ’نارتھ رونالڈسے‘ پر 15 ستمبر کو ایلس ٹریل فورڈ اور ان کے پارٹنر خورخے سواریز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، […]

دنیا کے ویران جزیرے میں 34 سال بعد بچے کی پیدائش،مقامی آبادی خوشی سے نہال

اسکاٹ لینڈ کے ایک دور دراز جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش پر مقامی آبادی کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے جزیرے ’نارتھ رونالڈسے‘ پر 15 ستمبر کو ایلس ٹریل فورڈ اور ان کے پارٹنر خورخے سواریز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام ڈنکن وائلڈر تھورسٹین ٹریل سواریز فورڈ رکھا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جزیرے پر اس سے پہلے آخری بچے تھامس بروک مین کی پیدائش اگست 1992ء میں ہوئی تھی، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس چھوٹے سے جزیرے پر نہ کوئی ہسپتال ہے اور نہ ہی مستقل ڈاکٹر، بس ایک مستقل نرس موجود ہے کیونکہ یہاں صرف 70 افراد آباد ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس جزیرے سے کسی بڑے طبی مرکز تک پہنچنے کے لیے ہوائی جہاز یا تقریباً 2 گھنٹے 40 منٹ کا سمندری سفر کرنا پڑتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایلس اور خورخے نے بچے کی پیدائش کے لیے اس جزیرے کا انتخاب کرنے کے بعد مقامی طبی حکام سے رابطہ کیا اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کی۔

بالآخر 2 دائیوں کو کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جزیرے پر پہنچایا گیا، جن کی موجودگی میں بچے کی باحفاظت پیدائش ہوگئی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.