• Home  
  • نئی 5 سالہ آٹو پالیسی کا مسودہ آج آئی ایم ایف کے سامنے پیش کیا جائے گا
- پاکستان

نئی 5 سالہ آٹو پالیسی کا مسودہ آج آئی ایم ایف کے سامنے پیش کیا جائے گا

اسلام آباد : 5 سالہ آٹو پالیسی کامجوزہ فریم ورک آئی ایم ایف کے سامنے آج پیش کیا جائے گا، یہ نئی آٹو پالیسی آئی ایم ایف پروگرام کے طے شدہ ٹیرف اور تجارتی اصلاحات کا ایک اہم حصہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مابین جاری […]

نئی 5 سالہ آٹو پالیسی کا مسودہ آج آئی ایم ایف کے سامنے پیش کیا جائے گا

اسلام آباد : 5 سالہ آٹو پالیسی کامجوزہ فریم ورک آئی ایم ایف کے سامنے آج پیش کیا جائے گا، یہ نئی آٹو پالیسی آئی ایم ایف پروگرام کے طے شدہ ٹیرف اور تجارتی اصلاحات کا ایک اہم حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مابین جاری معاشی مذاکرات میں آج اہم پیش رفت کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا پاکستانی حکام 7 ارب ڈالر کے توسیع شدہ فنڈ سہولت کے چوتھے جائزے اور ‘ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فسیلٹی’ (RSF) کے تیسرے جائزے کے تحت آئی ایم ایف کو متعدد اہم اصلاحات پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا مذاکرات کے دوران حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے سامنے نئی 5 سالہ آٹو پالیسی کا مجوزہ فریم ورک اور مسودہ پیش کرے گی۔

یہ نئی آٹو پالیسی آئی ایم ایف پروگرام کے طے شدہ ٹیرف اور تجارتی اصلاحات کا ایک اہم حصہ ہے، جس کے تحت آٹو سیکٹر میں درآمدی ڈیوٹیز کو مرحلہ وار گھٹانے پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔

وزارتِ تجارت آئی ایم ایف کے وفد کو قومی ٹیرف پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دے گی۔

آئی ایم ایف حکام کو درآمدی و برآمدی آرڈرزمیں کی جانے والی حالیہ تبدیلیوں اور تجارتی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ یہ دونوں جائزاتی مذاکرات کامیا‌ب ہونے اور آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی حتمی منظوری کے بعد پاکستان کو تقریباً 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کی قوی توقع ہے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.