ٹوکیو: ایشین گیمز 2026 میں پاکستان اور ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والا پہلا کوارٹر فائنل میچ بارش کے سبب منسوخ ہوگیا۔
جاپان کے شہر نیشّن کے کوروجی اسپورٹس پارک میں شیڈول پاکستان اور ہانگ کانگ کے میچ کا ٹاس بھی بارش کے سبب ممکن نہ ہوسکا۔
منتظمین نے مسلسل بارش کو دیکھتے ہوئے میچ کو منسوخ کردیا، یوں پاکستان بہترین رینکنگ کی وجہ سے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
دوسری جانب ایشین گیمز ہاکی ایونٹ میں پاکستان کو ملائیشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
گروپ بی کے میچ میں ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دے دی، گرین شرٹس کی ایونٹ میں یہ پہلی شکست ہے اس سے قبل پاکستان نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک کی۔
پاکستان اور ملائیشیا کا میچ تیسرے کوارٹر میں 3،3 گول سے برابر تھا۔
چوتھے کوارٹر میں پاکستان کے سفیان خان نے چوتھا گول کرکے ٹیم کو ایک گول کی برتری دلائی لیکن ملائیشیا نے آخری 5 منٹ میں 2 گول کرکے پاکستان کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔

