ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اور بڑا ریکارڈ بنانے کے ساتھ ٹنڈولکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
ویرات کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں نصف سنچری اسکور کرتے ہی 15 ہزار ون ڈے رنز مکمل کرلئے، ساتھ ہی دنیا کے دوسرے اور تیز ترین بلے باز بن گئے۔
میچ کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے اس میں 9 چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 139 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔
,
Virat Kohli becomes just the second batter to reach the landmark in ODI cricket
Follow the match
https://t.co/h38gxQF3rE https://t.co/kE7v4bTikh
— ICC (@ICC) September 27, 2026
سابق بھارتی کپتان نے یہ سنگ میل صرف 303 اننگز میں عبور کیا، جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے سابق عظیم بیٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا، جنہوں نے 15 ہزار ون ڈے رنز 377 اننگز میں مکمل کیے تھے۔
The bat raise, the roar, the milestone
A Virat Kohli show in Thiruvananthapuram
Updates
https://t.co/O2cs86p4gq
#TeamIndia | #INDvWI | @mflone_ | @imVkohli https://t.co/7pW58tYKeJ
— BCCI (@BCCI) September 27, 2026
دوسری جانب بھارت نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹوں پر 295 رنز بنائے۔ جسٹن گریوز نے ون ڈے کرکٹ میں پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ جان کیمبل نے 62 رنز بنائے۔


https://t.co/h38gxQF3rE https://t.co/kE7v4bTikh
https://t.co/O2cs86p4gq