• Home  
  • نیا نظام متعارف! کاروباری افراد کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
- ٹیکنالوجی

نیا نظام متعارف! کاروباری افراد کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

اسلام آباد : سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی سہولت کے لئے نیا نظام متعارف کرادیا گیا ، جس کے تحت درخواستوں کا 48 گھنٹوں کے اندر جواب دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل نے ملک میں سرمائے کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو تیز تر بنانے کے لیے ون ونڈو سہولت […]

نیا نظام متعارف! کاروباری افراد کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

اسلام آباد : سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی سہولت کے لئے نیا نظام متعارف کرادیا گیا ، جس کے تحت درخواستوں کا 48 گھنٹوں کے اندر جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل نے ملک میں سرمائے کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو تیز تر بنانے کے لیے ون ونڈو سہولت کاری کا جدید نظام “ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب” متعارف کرا دیا ہے۔

اس نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے مسائل، درخواستوں، معلومات اور تجاویز کو ایک ہی جگہ حل کیا جائے گا۔

سرمایہ کار معلومات، رہنمائی یا سرکاری اداروں سے رابطے کے لیے آن لائن درخواست جمع کرا سکیں گے اور اپنی درخواست کی پیش رفت کی تازہ ترین صورتحال کو بھی آن لائن دیکھ سکیں گے۔

اس نظام کے تحت مختلف شعبوں اور علاقوں میں کاروباری سہولیات فراہم کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کی درخواستوں کا 48 گھنٹوں کے اندر جواب دیا جائے گا۔

جبکہ کام مکمل ہونے پر ٹکٹ کو باقاعدہ طور پر بند کیا جائے گا تاکہ فالو اپ کے نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.