• Home  
  • نیویارک میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور ایران کی بڑی بیٹھک کی تیاری
- دنیا

نیویارک میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور ایران کی بڑی بیٹھک کی تیاری

نیو یارک : پاکستان، سعودی عرب، ترکی، ایران کی بڑی بیٹھک کی تیاری جاری ہے ، جس میں تینوں ممالک مکہ معاہدے کے حوالے سے ایران کو اعتماد میں لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور ایران کے […]

نیویارک میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور ایران کی بڑی بیٹھک کی تیاری

نیو یارک : پاکستان، سعودی عرب، ترکی، ایران کی بڑی بیٹھک کی تیاری جاری ہے ، جس میں تینوں ممالک مکہ معاہدے کے حوالے سے ایران کو اعتماد میں لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور ایران کے رہنماؤں کی بڑی بیٹھک کی تیاریاں مکمل کر لی گئی۔

خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور سفارتی کشیدگی کے تناظر میں اس چار فریقین پر مشتمل اجلاس کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی جانب سے ایران کو حالیہ “مکہ معاہدے” پر اعتماد میں لیں گے اور تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

،پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور ایرانی رہنماؤں کی ملاقات کا ایجنڈا طے کر لیا گیا ہے۔

ایرانی حکام پر یہ بات واضح کی جائے گی کہ تینوں ممالک کا یہ باہمی دفاعی اتحاد کسی بھی تیسرے ملک یا ایران کے خلاف بالکل نہیں ہے۔

اجلاس کا ایک اہم ایجنڈا یمنی حوثیوں کے حالیہ حملے اور خلیجی خطے کی سلامتی ہے، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی جانب سے ایران پر زور دیا جائے گا کہ وہ سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے رکوانے اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔

اجلاس کے دوران ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائیوں اور کشیدگی کے تدارک پر بھی تفصیلی بات چیت ہوگی۔

ایران کو یقین دہانی کرائی جائے گی کہ خلیجی ممالک کی سرزمین یا فضائی حدود کو ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ حملے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہی میز پر خطے کی ان چار اہم طاقتوں کی موجودگی مشرقِ وسطیٰ میں تناؤ کو کم کرنے کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگی۔

اس پیش رفت سے نہ صرف مکہ معاہدے کے اغراض و مقاصد پر شکوک و شبہات دور ہوں گے بلکہ خلیج اور خطے میں پائیدار امن کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.