• Home  
  • وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات
- پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات

نیویارک : وزیراعظم شہبازشریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات میں اصلاحاتی پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کے جاری معاشی اصلاحاتی پروگرام اور […]

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات

نیویارک : وزیراعظم شہبازشریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات میں اصلاحاتی پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کے جاری معاشی اصلاحاتی پروگرام اور مستقبل کے آئی ایم ایف پروگرام جائزے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت کے لیے آئی ایم ایف کی معاونت کو سراہتے ہوئے اصلاحاتی پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ شراکت داری میں کرسٹالینا جارجیوا کے کردار کو بھی سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کو جاری رکھے گی اور پائیدار و جامع اقتصادی ترقی کے لیے اصلاحات کی رفتار برقرار رکھی جائے گی۔

انہوں نے مالیاتی نظم و ضبط، بیرونی مالیاتی ذخائر اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری سے بھی آئی ایم ایف کی ایم ڈی کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ علاقائی تنازعات کے باوجود پاکستان معاشی بحالی کی جانب گامزن ہے۔

ملاقات کے دوران آئندہ آئی ایم ایف پروگرام جائزے اور اصلاحات کو آگے بڑھانے سمیت ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنانے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

دوسری جانب ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ اصلاحات پر مضبوط عملدرآمد سے معاشی استحکام برقرار رکھنے اور اعتماد بحال کرنے میں مدد ملی ہے۔ اصلاحات نے پاکستان کو دوبارہ عالمی مارکیٹ تک رسائی میں بھی مدد دی۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھنے سے معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.