نیویارک(23 ستمبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو وہاں موجود ایک صحافی نے پچھلے سال کے مشہور اسکیلیٹر (برقی لفٹ) واقعے کا حوالہ دے کر ان پر طنز کیا۔
منگل کے روز جب صدر ٹرمپ یو این ہیڈ کوارٹر پہنچے اور اسکیلیٹر پر سوار ہو رہے تھے تو میڈیا کے ہجوم میں سے ایک خاتون نے بلند آواز میں کہا ’’سیڑھیوں سے ذرا محتاط رہیے گا!‘‘ اس جملے پر وہاں موجود لوگوں میں ہلکی سی ہنسی گونج گئی۔
a journalist trolls Trump, who has spent the last year whining about the UN’s escalators: “Be careful with the stairs!” https://t.co/MeXPFoCqlk
— Aaron Rupar (@atrupar) September 22, 2026
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی اقوام متحدہ آمد کے دوران ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ جیسے ہی اسکیلیٹر پر سوار ہوئے تھے تو وہ اچانک رک گیا تھا، جس کے بعد انہیں باقی راستہ پیدل سیڑھیوں سے طے کرنا پڑا تھا۔
بعد ازاں صدر ٹرمپ نے اس واقعے کو ایک ’’خفیہ اور سازشی واقعہ‘‘ قرار دیتے ہوئے اس کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ اقوام متحدہ کے ترجمان نے وضاحت کی تھی کہ ٹرمپ کا اپنا ہی ویڈیو گرافر اس ایسکیلیٹر کے رکنے کی وجہ بنا تھا۔

