• Home  
  • پی آئی اے کیلئے نئے طیاروں کی خریداری: بوئنگ کمپنی کا بڑا اعلان
- پاکستان

پی آئی اے کیلئے نئے طیاروں کی خریداری: بوئنگ کمپنی کا بڑا اعلان

نیویارک : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات میں طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے  پی آئی اے کو نئے طیاروں کی خریداری کی نظرثانی شدہ تجویز پیش کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے لیے نئے طیاروں کی خریداری کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی، وفاقی وزیر خزانہ […]

پی آئی اے کیلئے نئے طیاروں کی خریداری: بوئنگ کمپنی کا بڑا اعلان

نیویارک : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات میں طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے  پی آئی اے کو نئے طیاروں کی خریداری کی نظرثانی شدہ تجویز پیش کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے لیے نئے طیاروں کی خریداری کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور معروف طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے صدر ڈاکٹر برینڈن نیلسن کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی ملاقات ہوئی۔

جس میں پی آئی اے کے لیے نئے طیاروں کی خریداری اور تکنیکی معاونت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران بوئنگ کی جانب سے پی آئی اے کو نئے طیاروں کی خریداری کے لیے ایک نظرثانی شدہ تجویز فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اس کے علاوہ نئے طیاروں کی جلد فراہمی کے آپشنز اور ان کی آمد تک عبوری طور پر لیزنگ کے انتظامات کو بھی زیرِ غور لانے پر اتفاق ہوا۔

ملاقات میں پی آئی اے کے لیے امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک سے مالی معاونت کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس کے ساتھ ساتھ طیاروں کے لیے نئے انجنوں کی خریداری، اسپیئر پارٹس کی ہموار فراہمی اور گراؤنڈ شدہ طیاروں کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت، مینٹیننس اور آپریشنل بحالی کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.