• Home  
  • پیٹرول ریلیف لینے میں کوئی مسئلہ ہے تو شکایت کیسے کریں؟
- پاکستان

پیٹرول ریلیف لینے میں کوئی مسئلہ ہے تو شکایت کیسے کریں؟

وزیراعظم پیٹرول ریلیف اسکیم میں آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو اس کی شکایت کرنے کا طریقہ سامنے آگیا ہے۔ کیا آپ کو پیٹرول ریلیف  کے سلسلے میں کسی مسئلے کا سامنا ہے؟ اب آپ  (پاک ایپ) کے ذریعے براہ راست اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ طریقہ کار ‘پاک ایپ’ کھولیں،  (فیول کمپلینٹ) کا […]

پیٹرول ریلیف لینے میں کوئی مسئلہ ہے تو شکایت کیسے کریں؟

وزیراعظم پیٹرول ریلیف اسکیم میں آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو اس کی شکایت کرنے کا طریقہ سامنے آگیا ہے۔

کیا آپ کو پیٹرول ریلیف  کے سلسلے میں کسی مسئلے کا سامنا ہے؟ اب آپ  (پاک ایپ) کے ذریعے براہ راست اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

طریقہ کار

‘پاک ایپ’ کھولیں،  (فیول کمپلینٹ) کا انتخاب کریں، اپنی شکایت کی تفصیلات درج کریں، ٹوکن کی تصویر منسلک کریں اور شکایت جمع کروا دیں۔

آپ ایپ کے ذریعے اپنی شکایت کی موجودہ صورتحال (اسٹیٹس) بھی جان سکتے ہیں۔

May be an image of car and text

واضح رہے کہ اسکیم کے تحت موٹرسائیکل اور چنگچی مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر تک 100 روپے رعایت پر پیٹرول فراہم کیا جائے گا جبکہ 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان کیلیے یہ مقدار ماہانہ 30 لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

رعایتی پیٹرول حاصل کرنے کے لیے شہری اپنے موبائل میسج میں آر ای جی، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی رجسٹرڈ نمبر، صوبے کا نام کا پہلا لفظ اور رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771 پر بھیج دیں۔

موبائل پر رجسٹریشن مکمل ہونے پر تصدیق کا پیغام ملے گا، پیٹرول پمپ جانے سے پہلے 9771 پر tok /لکھ کر میسیج بھیج دیں، اس کے بعد ٹوکن نمبر وصول ہوگا، اس کے بعد آپ ٹوکن نمبر پیٹرول پمپ پر دکھا کر پیٹرول حاصل کرنے کا میسج ملے گا۔

میسیج کے بعد پیٹرول کی مقدار اور استعمال کرنے کی مدت ہوگی تو پھر پیٹرول پمپ پر دکھا کر آپ رعایتی قیمت پر پیٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.