• Home  
  • اسلام آباد: کنٹینرز میں موجود ادویات و اشیاء خوردنوش کے خراب ہونے کا خدشہ
- پاکستان

اسلام آباد: کنٹینرز میں موجود ادویات و اشیاء خوردنوش کے خراب ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (22 ستمبر 2026): گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملکی دارالحکومت میں انتظامیہ کی جانب سے روکے گئے کنٹینرز اور لوڈ گاڑیوں میں موجود ادویات و اشیاء خوردنوش کے خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ملک شہزاد اعوان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال […]

اسلام آباد: کنٹینرز میں موجود ادویات و اشیاء خوردنوش کے خراب ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (22 ستمبر 2026): گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملکی دارالحکومت میں انتظامیہ کی جانب سے روکے گئے کنٹینرز اور لوڈ گاڑیوں میں موجود ادویات و اشیاء خوردنوش کے خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ملک شہزاد اعوان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے اسلام آباد میں لوڈ گاڑیوں اور کنٹینرز روکنے پر ملاقات ہوئی، ان کو روکی گئی لوڈ گاڑیوں اور کنٹینرز کے مسائل سے آگاہ کیا۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ لوڈ گاڑیوں اور کنٹینرز میں موجود ادویات و اشیاء خوردنوش کے خراب ہونے کا خدشہ ہے، طلال چوہدری نے آئی جی اسلام آباد کو لوڈ گاڑیاں فوری ریلیز کرنے کی ہدایت کی، روکی گئی تمام گاڑیوں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت برائے داخلہ نے لوڈ گاڑیوں کی فوری رہائی اور معاوضے کی یقین دہانی کروائی، طلال چوہدری کا شکر گزار ہوں کہ مسائل سنجیدگی سے سنے اور حل کی یقین دہانی کروائی۔

ان کا کہنا تھا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز پُرامن رہیں ہر فورم پر آواز بلند کر رہے ہیں، مشکل وقت میں پاکستان کے ہر ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.