لاہور (17 ستمبر 2026): اپوزیشن نے حکومتِ پنجاب سے اشتہاری اخراجات کی تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا۔
پنجاب اسمبلی میں حکومت کے اشتہاری اخراجات کے خلاف اپوزیشن رکن وقاص محمود تحریک التوا جمع کروائی جس میں مالی سال 2024 سے 2026 تک کے اشتہاری اخراجات کی تفصیلات کا مطالبہ کیا گیا۔
تحریک التوا کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سرکاری اسکیموں اور منصوبوں کی تشہیر پر عوامی وسائل خرچ کیے جاتے ہیں، اخراجات یکجا نہ ہونے سے تشہیری فنڈز کی مؤثر نگرانی مشکل ہو جاتی ہے، واضح کیا جائے کہ کس منصوبے اور سرکاری اقدام پر کتنی رقم خرچ ہوئی؟
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے دورہ لندن پر سرکاری طیارے کا مبینہ استعمال، اسمبلی میں تحریک التوا کار جمع
اس میں کہا گیا کہ عوام میں تشویش ہے کہ یہ رقم صحت، تعلیم اور صاف پانی پر خرچ ہو سکتی تھی، سرکاری تشہیری اخراجات کو عوامی ضرورت اور مالی ترجیحات کے تناظر میں جانچا جائے۔
