• Home  
  • بحری جہاز پر حملہ، ’پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی‘
- Uncategorized

بحری جہاز پر حملہ، ’پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی‘

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بحری جہاز پر حملے میں لاپتہ پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونےکی فی الحال تصدیق نہیں کی جاسکتی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 13ستمبر کو عمان کے ساحل کے قریب ایک بحری جہاز پر حملے کا واقعہ پیش آیا متاثرہ جہاز پر 23 پاکستانی عملے کے ارکان سوار […]

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بحری جہاز پر حملے میں لاپتہ پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونےکی فی الحال تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 13ستمبر کو عمان کے ساحل کے قریب ایک بحری جہاز پر حملے کا واقعہ پیش آیا متاثرہ جہاز پر 23 پاکستانی عملے کے ارکان سوار تھے جس میں سے 22 کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ایک پاکستانی شہری انجن روم میں موجود تھا تاحال لاپتہ ہے اور اس کے جاں بحق ہونےکی فی الحال تصدیق نہیں کی جاسکتی، شناخت کیلئے ممکنہ طور پر ڈی این اے ٹیسٹنگ سمیت مختلف طریقہ کار اختیار کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ جہاز کو متحدہ عرب امارات لے جایا جا رہا ہے جہاں سے 22 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

لاپتہ شہری

خلیج عمان میں میزائل حملے کے شکار کارگو بحری جہاز پر سوار پاکستانی انجینئر حماد عبیدہ لاپتا ہوگیا۔

پاکستانی انجینئر کے بھائی فواد عبیدہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملے کے شکار کارگو بحری جہاز میں بھائی کی ہلاکت کا خدشہ ہے، میزائل حملے کے بعد بحری جہاز کے انجن روم میں آگ لگی جس میں 25 میں سے 23 افراد کو بچا لیا گیا، 2 افراد لاپتا ہوئے جن میں میرا بھائی بھی شامل ہے۔

فواد عبیدہ نے کہا کہ دبئی کی شپنگ کمپنی نے واقعے سے آگاہ کیا تاہم حماد کی ہلاکت یا واپسی کی تصدیق نہیں کی، حکومت میرے بھائی کو ڈھونڈ کر پاکستان واپس لانے کے اقدامات کرے، وہ گلستان جوہر کا رہائشی اور پاناما پرچم بردار کارگو جہاز ایم ٹی الگایا کے عملے کا رکن تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایم ٹی الگایا 6 ستمبر کو عمان کے ساحل سے روانہ ہوا تھا جو 13 ستمبر کو میزائل حملے کا نشانہ بنا۔

کراچی (15 ستمبر 2026): خلیج عمان میں میزائل حملے کے شکار کارگو بحری جہاز پر سوار پاکستانی انجینئر حماد عبیدہ کے لاپتا ہونے پر ان کے بھائی نے

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.