• Home  
  • سانحہ پمز: زندہ بچ جانے والی نومولود انتقال کرگئی
- صحت

سانحہ پمز: زندہ بچ جانے والی نومولود انتقال کرگئی

اسلام آباد: سانحہ پمز میں زندہ بچ جانے والی نومولود انتقال کرگئی، نومولود پمز چلڈرن اسپتال میں زیرعلاج تھی۔ تفصیلات کے مطابق اسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خوفناک آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود انتقال کرگئی ہے۔ پمز اسپتال ذرائع کے مطابق نومولود وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھی، جس کا انتقال […]

سانحہ پمز: زندہ بچ جانے والی نومولود انتقال کرگئی

اسلام آباد: سانحہ پمز میں زندہ بچ جانے والی نومولود انتقال کرگئی، نومولود پمز چلڈرن اسپتال میں زیرعلاج تھی۔

تفصیلات کے مطابق اسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خوفناک آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود انتقال کرگئی ہے۔

پمز اسپتال ذرائع کے مطابق نومولود وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھی، جس کا انتقال گزشتہ رات ہوا، نرس رضیہ نومولودکو نرسری سے زندہ نکالنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پمز اسپتال آتشزدگی واقعے میں نومولود کی زندگی بچانے والی نرس کیلیے تمغہ شجاعت کی منظوری دی ہے۔

نرس رضیہ نورین نے گزشتہ ماہ 26 اگست کو پمز کی نرسری میں ہولناک آتشزدگی کے دوران اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہوئے نرسری میں موجود نوزائیدہ بچیکی زندگی بچائی تھی۔

مذکورہ بچی نرسری میں موجود نوزائیدہ بچوں میں زندہ بچ جانے والی واحد بچی تھی، جس کو بچانے کے لیے نرس رضیہ نورین نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا تھا۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.