شہر میں سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری اور اوپن مارکیٹ قیمتوں میں نایاں فرق برقرار ہے۔ متعدد اشیاء سرکاری نرخوں کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں۔
سرکاری اور اوپن مارکیٹ قیمتوں کے مطابق آلو سرکاری نرخ 30 روپے کے مقابلے میں 70 روپے فی کلو، پیاز 190 کے بجائے 280 روپے، جبکہ بینگن 90 کے مقابلے میں 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح اروی کی سرکاری قیمت 75 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 120 روپے فی کلو، ٹماٹر 190 کے مقابلے میں 230 روپے اور کریلے 200 کے بجائے 380 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔
پھلوں کی قیمتوں میں بھی سرکاری اور مارکیٹ نرخوں کے درمیان فرق سامنے آیا ہے۔ آم چونسہ کی سرکاری قیمت 335 روپے کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں 420 روپے فی کلو، امرود 220 کے مقابلے میں 240 روپے اور سیب 280 کے بجائے 390 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
کیلا درجہ اول سرکاری نرخ 190 روپے فی درجن کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں 250 روپے فی درجن فروخت ہو رہا ہے، جبکہ جاپانی پھل کی سرکاری قیمت 280 روپے کے مقابلے میں مارکیٹ میں 320 روپے فی کلو ہے۔
گرما کی سرکاری قیمت 195 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ 320 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

