• Home  
  • وزیر اعلیٰ کو ایسے ٹریٹ کرنے سے صوبوں میں نفرتیں بڑھیں گی
- پاکستان

وزیر اعلیٰ کو ایسے ٹریٹ کرنے سے صوبوں میں نفرتیں بڑھیں گی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو ایسے ٹریٹ کرنے سے صوبوں میں نفرتیں بڑھیں گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب پولیس کو ایسے رویے پر معذرت کرنی چاہئے، ایک وزیراعلیٰ کو دوسرے صوبے […]

’وزیر اعلیٰ کو ایسے ٹریٹ کرنے سے صوبوں میں نفرتیں بڑھیں گی‘

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو ایسے ٹریٹ کرنے سے صوبوں میں نفرتیں بڑھیں گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب پولیس کو ایسے رویے پر معذرت کرنی چاہئے، ایک وزیراعلیٰ کو دوسرے صوبے میں سیکیورٹی دینا اداروں کی ذمہ داری ہے، ہم بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہم پرامن ہیں اور ہمیشہ پرامن رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے حقوق اور ملک میں انصاف کی بات کر رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنا تھا، عدالتی احکامات پر میڈیکل بورڈ بننا تھا لیکن عملدرآمد نہیں کیا گیا، ہم نےعدالتی حکم پر عمل نہ ہونے پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے معاملےکو آئینی بحران بنا دیا گیا ہے، ان کی صحت کے معاملے کو ایک سے دوسری عدالت میں نہ پھینکیں، آئینی عدالت کو کیس غیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں کرنا چاہئے تھا، آئینی عدالت سے ہمارا اختلاف ہے، اسے یہ کیس نہیں لینا چاہئے تھا۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ سیاسی مسائل کا حل ہمیشہ سیاسی طریقے سے ہی ڈھونڈا جائے، اس وقت ہمارے حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.