• Home  
  • پیٹرول کی بلند قیمتیں آن لائن بائیک رائیڈرز کے لیے عذاب بن گئیں ، بڑا مطالبہ سامنے آگیا
- پاکستان

پیٹرول کی بلند قیمتیں آن لائن بائیک رائیڈرز کے لیے عذاب بن گئیں ، بڑا مطالبہ سامنے آگیا

کراچی: آن لائن بائیک رائیڈرز نے پیٹرول کی قیمت ڈھائی سو روپے فی لٹر تک لانے کا مطالبہ کر دیا، تاکہ ان کے روزمرہ کے سفری اخراجات میں کمی آ سکے۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور مہنگائی نے آن لائن بائیک رائیڈرز کی مشکلات میں شدید اضافہ کر دیا […]

پیٹرول کی بلند قیمتیں آن لائن بائیک رائیڈرز کے لیے عذاب بن گئیں ، بڑا مطالبہ سامنے آگیا

کراچی: آن لائن بائیک رائیڈرز نے پیٹرول کی قیمت ڈھائی سو روپے فی لٹر تک لانے کا مطالبہ کر دیا، تاکہ ان کے روزمرہ کے سفری اخراجات میں کمی آ سکے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور مہنگائی نے آن لائن بائیک رائیڈرز کی مشکلات میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔

ایندھن کے بھاری اخراجات کے باعث رائیڈرز کے لیے گھر کے بنیادی اخراجات پورے کرنا اور روزمرہ کا بجٹ سنبھالنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔

رائیڈرز کا کہنا ہے کہ اگر وہ دن بھر میں 1500 روپے کماتے ہیں، تو اس میں سے تقریباً آدھی رقم صرف پیٹرول کی مد میں چلی جاتی ہے، جس کے بعد گھر کا راشن اور دیگر اخراجات چلانا انتہائی دشوار ہو گیا ہے۔

رائیڈز کہتے ہیں کہ حکومت پیٹرول کی قیمت 250 روپے فی لیٹر تک لائےتاکہ روزمرہ کے سفری اخراجات میں کمی آ سکے اور وہ اپنے بچوں کے لیے روزی روٹی کا انتظام عزت سے کر سکیں

رائیڈرز نے حکومت سے پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایندھن سستا ہوگا تو اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.