• Home  
  • راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی
- پاکستان

راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی

راولپنڈی : تیزبارشوں کے پیشِ نظر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے نشیبی علاقوں میں واسا عملہ اور ہیوی مشینری تعینات کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش کے باعث نچلے علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں۔ صورتحال کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن […]

راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی

راولپنڈی : تیزبارشوں کے پیشِ نظر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے نشیبی علاقوں میں واسا عملہ اور ہیوی مشینری تعینات کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش کے باعث نچلے علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں۔

صورتحال کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور ایم ڈی واسا عزیز اللہ خان کی ہدایت پر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور تمام فیلڈ افسران و عملے کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بوکرہ میں 43 ملی میٹر، گولڑہ اور نیو کٹاریاں میں 38، پی ایم ڈی میں 37، پیرودھائی میں 35، گوالمنڈی میں 29 جبکہ شمس آباد اور کچہری میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر واسا کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، تمام فیلڈ افسران کو متحرک جبکہ نشیبی علاقوں میں واسا عملہ اور ہیوی مشینری تعینات کردی گئی ہے۔

ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ نالہ لئی اور بڑے نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور پانی کا بہاؤ فی الحال معمول کے مطابق ہے، کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 8.5 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 6 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ، واسا، ریسکیو 1122 اور ویسٹ مینجمنٹ مشترکہ طور پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، تمام نشیبی علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس اور ہیوی مشینری پہنچا دی گئی ہے جبکہ واسا کنٹرول روم سے تمام صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ، ریسکیو، ویسٹ منیجمنٹ اور دیگر متعلقہ ادارے بھی مشترکہ طور پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.