• Home  
  • وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی پیٹرول ریلیف اسکیم کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا:ریلیف حاصل کرنے کے لیے کیسے اپلائی کریں؟
- پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی پیٹرول ریلیف اسکیم کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا:ریلیف حاصل کرنے کے لیے کیسے اپلائی کریں؟

وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی پیٹرول ریلیف اسکیم کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا  وزیر اعظم شہباز شریف نے موٹرسائیکل، رکشے اور چھوٹی گاڑیوں کیلئے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان کیا تھا۔  جس کے بعد خصوصی پیٹرول ریلیف اسکیم کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا جبکہ ملک کے دیگر شہروں ، آزاد […]

وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی پیٹرول ریلیف اسکیم کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا:ریلیف حاصل کرنے کے لیے کیسے اپلائی کریں؟

وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی پیٹرول ریلیف اسکیم کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا

 وزیر اعظم شہباز شریف نے موٹرسائیکل، رکشے اور چھوٹی گاڑیوں کیلئے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان کیا تھا۔

 جس کے بعد خصوصی پیٹرول ریلیف اسکیم کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا جبکہ ملک کے دیگر شہروں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ریلیف کا اطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے ہوگا۔

 اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ،چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑی والوں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے ریلیف دیا جائے گا۔

 موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگچی چلانے والوں کو ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول جبکہ 800 سی سی تک کے گاڑی مالکان کو 30  لیٹر پیٹرول پر ریلیف ملے گا۔

 وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ شہری REG لکھ کر شناختی کارڈ نمبر 9771 پر میسج کریں، میسج میں گاڑی کا نمبر، صوبائی کوڈ اور رجسٹریشن کی تاریخ بھی درج کرنا ہوگی۔

 فیول ٹوکن کے لیے TOK لکھ کر 9771 پر میسج کرنا ہوگا، فیول ٹوکن دکھا کر رعایتی پیٹرول حاصل کیا جا سکے گا،دیگر شہروں ، آزاد کشمیر اور گلگت

بلتستان میں ریلیف کا اطلاق آج شب سے ہوگا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.