سعودی عرب نے اپنے 96ویں قومی دن کے موقع پر 23 ستمبر 2026 کو سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی نے نجی اور پرائیویٹ شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے قومی دن کی تعطیل کی تاریخ جاری کردی ہے۔
وزارت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بدھ 23 ستمبر 2026، بمطابق 12 ربیع الثانی 1448 ہجری کو نجی شعبوں کے ملازمین کے لیے سرکاری تعطیل ہوگی۔
حکام کے مطابق قومی دن کی تعطیل کا فیصلہ سعودی لیبر قانون کے ایگزیکٹو ریگولیشنز کے آرٹیکل 24 کے تحت کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں ہر سال 23 ستمبر کو قومی دن منایا جاتا ہے، جس کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

