• Home  
  • کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس سڑکیں بند کرنے کا کوئی اختیار نہیں، عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا
- پاکستان

کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس سڑکیں بند کرنے کا کوئی اختیار نہیں، عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا

(14 ستمبر 2026): اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 27 ستمبر کو ممکنہ احتجاج کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے نمٹا دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ کسی سیاسی جماعت یا رہنما کو سڑکوں یا دیگر عوامی مقامات پر قبضے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے، اور […]

کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس سڑکیں بند کرنے کا کوئی اختیار نہیں، عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا

(14 ستمبر 2026): اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 27 ستمبر کو ممکنہ احتجاج کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے نمٹا دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ کسی سیاسی جماعت یا رہنما کو سڑکوں یا دیگر عوامی مقامات پر قبضے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے، اور نہ ہی کسی جماعت یا رہنما کو شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کا حق دیا جا سکتا ہے۔

عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد سمیت تمام صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو عدالتی ہدایات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنانے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

فیصلے کے مطابق وزرائے اعلیٰ یہ یقینی بنائیں کہ کوئی بھی سرکاری مشینری یا وسائل کسی سیاسی جماعت کے احتجاج میں استعمال نہ ہوں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ مارچ، جلوس یا ریلی کے لیے کوئی سرکاری گاڑیاں، مشینری یا دیگر سامان استعمال نہ کیا جائے اور کسی بھی سرکاری ملازم کو اس میں شرکت پر مجبور نہ کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کی ہے کہ کوئی افسر کسی احتجاج یا ریلی میں شرکت کے لیے زبردستی مجبور کرنے والے آرڈر پر عمل نہ کرے، اور جس بھی افسر کو ایسا کرنے پر مجبور کیا جائے وہ فوری طور پر چیف سیکرٹری، چیف کمشنر یا متعلقہ آئی جی کو آگاہ کرے۔

عدالت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ جو افسر چیف سیکرٹریز کے جائز احکامات پر عمل نہ کرے، اس کے خلاف فوری طور پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

علاوہ ازیں، عدالت نے حکم دیا ہے کہ چیف سیکرٹریز، چیف کمشنر اسلام آباد اور تمام آئی جیز فوری طور پر ہیلتھ اور شکایتی ہیلپ لائن قائم کریں، جبکہ اسلام آباد انتظامیہ اور وزارتِ داخلہ عام شہریوں کے بنیادی اور آئینی حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.