• Home  
  • پی ایچ اے کا لاہور کے تاریخی نہرو پارک کی تزئین و آرائش کا فیصلہ
- پاکستان

پی ایچ اے کا لاہور کے تاریخی نہرو پارک کی تزئین و آرائش کا فیصلہ

 پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے لاہور کے تاریخی نہرو پارک کی تزئین و آرائش اور بحالی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پارک کا نام برصغیر کی اہم سیاسی شخصیت جواہر لال نہرو سے منسوب ہے جبکہ دسمبر 1929 میں لاہور میں کانگریس کا تاریخی اجلاس بھی اسی باغ میں جواہر لال نہرو […]

پی ایچ اے کا لاہور کے تاریخی نہرو پارک کی تزئین و آرائش کا فیصلہ

 پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے لاہور کے تاریخی نہرو پارک کی تزئین و آرائش اور بحالی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پارک کا نام برصغیر کی اہم سیاسی شخصیت جواہر لال نہرو سے منسوب ہے جبکہ دسمبر 1929 میں لاہور میں کانگریس کا تاریخی اجلاس بھی اسی باغ میں جواہر لال نہرو کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا۔

تاریخی اجلاس میں ہندوستان کی مکمل آزادی کو کانگریس کا مقصد قرار دینے کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔ پی ایچ اے کے مطابق نہرو پارک کی تاریخی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی بحالی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پی ایچ اے کا شعبہ ہارٹی کلچر پارک میں گھاس کے ساتھ دیدہ زیب موسمی اور سجاوٹی پھول لگائے گا، جبکہ شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے فوارے، نائٹ لائٹس اور بچوں کیلئے جھولے نصب کیے جائیں گے۔

نہرو پارک میں کرکٹ کے شائقین کیلئے عالمی معیار کا پویلین بھی تعمیر کیا جائے گا۔ ڈی جی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید کا کہنا ہے کہ نہرو پارک کی بحالی سے شہریوں کو بہترین تفریحی اور صحت مندانہ سہولیات میسر آئیں گی۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.