• Home  
  • سواروں کے لیے بڑی خوشخبری، پٹرول 100 روپے سستا کرنے کا نظام فعال
- پاکستان

سواروں کے لیے بڑی خوشخبری، پٹرول 100 روپے سستا کرنے کا نظام فعال

وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کردیا گیا ہے، جس کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 100 روپے تک رعایت فراہم کی جائے گی۔ وزارت آئی ٹی کے مطابق وزیراعظم کی […]

سواروں کے لیے بڑی خوشخبری، پٹرول 100 روپے سستا کرنے کا نظام فعال

وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کردیا گیا ہے، جس کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 100 روپے تک رعایت فراہم کی جائے گی۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر مشکل معاشی حالات میں محنت کش طبقے کو ریلیف دینے کے لیے صوبائی محکموں، نادرا اور ٹیلی کام آپریٹرز کے اشتراک سے جامع اور خودکار ڈیجیٹل نظام تیار کیا گیا ہے۔

اس اسکیم کا مقصد مہنگے پٹرول کے باعث شہریوں پر پڑنے والے اضافی مالی بوجھ کو کم کرنا اور سبسڈی کی شفاف و مؤثر فراہمی یقینی بنانا ہے۔

حکام کے مطابق مستحق افراد کو ہر لیٹر پٹرول پر 100 روپے کی رعایت دی جائے گی، جبکہ موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ مالکان کے لیے ماہانہ 20 لیٹر تک رعایتی پٹرول مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح 800 سی سی تک کی گاڑی رکھنے والے شہری ماہانہ 30 لیٹر تک پٹرول پر سبسڈی حاصل کرسکیں گے۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق صوبائی ٹرانسپورٹ اور ایکسائز محکموں کے تعاون سے گاڑیوں کی تصدیق کا عمل بھی خودکار کردیا گیا ہے، تاکہ اسکیم سے مستحق شہری ہی فائدہ اٹھا سکیں اور ریلیف کی تقسیم میں شفافیت برقرار رہے۔موٹر سائیکل 

پٹرول کی قیمت میں 100 روپے کمی؟ کن گاڑیوں کے مالکان فائدہ اٹھا سکیں گے؟

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.