• Home  
  • مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور کے نکاح کی تقریب آج ہوگی
- پاکستان

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور کے نکاح کی تقریب آج ہوگی

لاہو : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی چھوٹی بیٹی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج جاتی عمرہ لاہور میں ہوگی، جس میں صرف خاندان کے قریب ترین افراد اور رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی چھوٹی بیٹی ماہ نور صفدر زندگی کے […]

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور کے نکاح کی تقریب آج ہوگی

لاہو : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی چھوٹی بیٹی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج جاتی عمرہ لاہور میں ہوگی، جس میں صرف خاندان کے قریب ترین افراد اور رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی چھوٹی بیٹی ماہ نور صفدر زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں، نکاح کی تقریب آج جاتی عمرہ لاہور میں ہوگی۔

یہ تقریب انتہائی سادگی اور نجی نوعیت کی رکھی گئی ہے، جس میں صرف خاندان کے قریب ترین افراد اور رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا ہے۔

ماہ نور نواز عموماً میڈیا اور عوامی سرگرمیوں سے دور رہی ہیں، جبکہ شریف خاندان کی جانب سے تقریبات کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

ماہ نور صفدر کا رشتہ معروف فلور ملز انڈسٹری سے وابستہ صنعت کار جبار خالد کے بیٹے اذان جبار سے طے پایا ہے۔

واضح رہے کہ ماہ نور صفدر نے حال ہی میں ستمبر 2026ء میں لندن کی معروف ایس او اے ایس یونیورسٹی سے اینتھروپولوجی میں اپنی بی ایس کی ڈگری مکمل کی ہے۔

مریم نواز اپنی صاحبزادی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کیلئے لندن گئی تھیں اور بدھ کو لاہور واپس پہنچی تھیں۔

اس سے قبل مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی جنوری میں شازے علی روہیلے سے ہوئی تھی، جس کی تقریبات میں مہندی، بارات اور ولیمہ شامل تھے۔ ماہ نور نواز کی نکاح کی تقریب اس کے برعکس محدود اور خاندانی نوعیت کی ہونے کا امکان ہے

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.