• Home  
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ کی بحالی کے حوالے سے اہم اعلان
- پاکستان

وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ کی بحالی کے حوالے سے اہم اعلان

 وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نےکہاہے کہ ریاست میں مرحلہ وار انٹرنیٹ دو دن کے اندر مکمل طور پر کھولیں گے، دوسرے مرحلے میں مظفرآباد میں ڈی ایس ایل سروس کھولی جائے گی،ضلع بھمبر اور ضلع میرپور […]

وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ کی بحالی کے حوالے سے اہم اعلان

 وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نےکہاہے کہ ریاست میں مرحلہ وار انٹرنیٹ دو دن کے اندر مکمل طور پر کھولیں گے، دوسرے مرحلے میں مظفرآباد میں ڈی ایس ایل سروس کھولی جائے گی،ضلع بھمبر اور ضلع میرپور میں بھی انٹرنیٹ مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔ 

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہاکہ آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی مرحلہ وار کی جا رہی ہے،پہلے مرحلے کے بعد دوسرے مرحلے میں اکثریتی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے گی، جبکہ باقی علاقوں کو بھی مرحلہ وار شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ بحالی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں دو دن میں مزید پیش رفت ہوگی،میرے پچھلے بیان کو درست پیرائے میں پیش نہیں کیا گیا، جس کے باعث عوام کی توقعات مختلف ہوگئیں،انٹرنیٹ کی بحالی کے متعلق میں نے جزوی طور پر بات کی تھی جس میں تعلیمی اداروں کا ذکر بھی شامل تھا،میں نے کبھی یہ نہیں کہا تھا کہ پورے آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ مکمل طور پر بحال کیا جا رہا ہے.

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کاکہناہے کہ 100 روزہ اصلاحاتی پلان کے تحت جو اقدامات کیے جائیں گے، ان میں عوام اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت شامل ہوگی،صحت کے شعبے میں بھی وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی کافی متحرک ہیں،ہمیں تھوڑا وقت دیں، انشاء اللہ آزاد کشمیر کے عوام کی توقعات سے بڑھ کر کام کریں گے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.