• Home  
  • برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان اننگز شکست سے بچ گیا، انگلینڈ کو جیت کیلئے 130 رنز کا ہدف
- کھیل

برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان اننگز شکست سے بچ گیا، انگلینڈ کو جیت کیلئے 130 رنز کا ہدف

برمنگھم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے شاندار مزاحمت کرتے ہوئے اننگز کی شکست سے خود کو بچا لیا۔ پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 130 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان کی جانب […]

پاکستان اننگز شکست سے بچ گیا، انگلینڈ کو جیت کیلئے 130 رنز کا ہدف

برمنگھم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے شاندار مزاحمت کرتے ہوئے اننگز کی شکست سے خود کو بچا لیا۔

پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 130 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان کی جانب سے  شان مسعود 95 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، جبکہ بابر اعظم نے 76 اور اذان اویس نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ سعود شکیل 29 اور غازی غوری 16 رنز بنا سکے۔

صائم ایوب اور عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، تاہم ٹیل اینڈرز نے انگلش باؤلرز کے خلاف بھرپور مزاحمت کی۔

رضا اللہ نے ٹیسٹ ڈیبیو میں شاندار 81 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ محمد عباس نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 40 رنز بنائے۔

ٹیل اینڈرز کی مزاحمت نے پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 453 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان کی پہلی اننگز 133 رنز پر ختم ہوگئی تھی۔

پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کے لیے اب انگلینڈ کو 130 رنز کے ہدف تک پہنچنے سے روکنا ہوگا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.