• Home  
  • پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سپیل بارے الرٹ جاری کردیا
- پاکستان

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سپیل بارے الرٹ جاری کردیا

لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سپیل بارے الرٹ جاری کردیاہے، جس کے مطابق  12 سے 17 ستمبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے  12 ستمبر سے 17 ستمبر کے دوران راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ […]

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سپیل بارے الرٹ جاری کردیا

لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سپیل بارے الرٹ جاری کردیاہے، جس کے مطابق  12 سے 17 ستمبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے  12 ستمبر سے 17 ستمبر کے دوران راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور اٹک میں بارش کی پیشگوئی ہے، جبکہ  14 ستمبر سے 17 ستمبر کے دوران لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ، نارووال، منڈی بہاوالدین، گوجرنوالہ، گجرات، وزیر آباد، حافظ آباد، قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب اور سرگودھا میں بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح   خوشاب، میانوالی، نور پور تھل، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور گردونواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔ 

ڈی جی سیف انور جپہ کا کہنا ہے  مری  گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ،  راولپنڈی لاہور ، گوجرانوالا اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ اور برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.