• Home  
  • پی سی بی کا سیزن 2026-27 کے کوچ ایجوکیشن اور ڈویلپمنٹ کے شیڈول کا اعلان
- کھیل

پی سی بی کا سیزن 2026-27 کے کوچ ایجوکیشن اور ڈویلپمنٹ کے شیڈول کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیزن 2026-27 کیلئے کوچ ایجوکیشن اور ڈویلپمنٹ پروگرام کا شیڈول جاری کردیا۔ نئے سیزن کے دوران ایک ٹیوٹر ورکشاپ، 19 کوچنگ کورسز اور پہلی پی سی بی کوچنگ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ پی سی بی کوچ ایجوکیشن کے سربراہ اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر شاہد اسلم […]

پی سی بی کا سیزن 2026-27 کے کوچ ایجوکیشن اور ڈویلپمنٹ کے شیڈول کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیزن 2026-27 کیلئے کوچ ایجوکیشن اور ڈویلپمنٹ پروگرام کا شیڈول جاری کردیا۔ نئے سیزن کے دوران ایک ٹیوٹر ورکشاپ، 19 کوچنگ کورسز اور پہلی پی سی بی کوچنگ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

پی سی بی کوچ ایجوکیشن کے سربراہ اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر شاہد اسلم نے کوچنگ پروگرام کا شیڈول ترتیب دیا ہے۔ نئے سیزن میں لیول ون کوچنگ کورس کی معیاد 5 سال مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد لیول ون کے حامل کوچز کو دوبارہ کورس کرنا ہوگا۔

خواتین کوچز کیلئے 2 الگ لیول ون کوچنگ کورسز منعقد کیے جائیں گے، جبکہ تمام لیول ون کوچنگ کورسز ملک کے 6 مختلف مقامات پر کرائے جائیں گے۔ لیول ون کورسز کیلئے سینئر ڈومیسٹک کوچز کو 2 ٹیوٹر ٹریننگ کورسز بھی کروائے جائیں گے۔

پی سی بی اس سیزن 3 شہروں کے سکول کرکٹ کوچز کو بھی لیول ون کوچنگ کورس کروائے گا۔ سکول کرکٹ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کوچز کو پروفیشنل تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے ہائی پرفارمنس سینٹرز کے کوچز کیلئے لیول تھری کوچنگ کورس کا اہتمام کیا جائے گا، جبکہ ریجنل بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کوچز کیلئے خصوصی اسکلز کورس بھی متعارف کرایا جائے گا۔ ڈومیسٹک کوچز کو بائیومکینکس کورسز کے ساتھ آئی ٹی ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی۔

نئے سیزن میں پہلی بار پی سی بی کوچنگ کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جس کا مقصد کوچز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید کوچنگ طریقہ کار کو مزید بہتر بنانا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.