پی ٹی آئی پارلیمانی قیادت نے پنجاب میں اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس میں پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا جس میں پنجاب کی قیادت نےسہیل آفریدی کوپنجاب آنے کی دعوت دے دی۔
نثارجٹ نے کہا کہ متفقہ طور پر پنجاب میں اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی جب تشریف لائیں گےہم انہیں ویلکم کریں گے۔
پی ٹی آئی نے پنجاب میں جاری کریک ڈاؤن پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ارکان نے کہا کہ پنجاب میں کارکنان پر بد ترین کریک ڈاؤن شروع ہو چکا اور اسٹریٹ موومنٹ کی صورت میں کریک ڈاؤن مزیدبڑھنےکا خدشہ ہے، مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ پنجاب کی عوام نکلنے کیلئے تیار ہے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ نے دعوت پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی سے نہیں ڈریں گے آپ جہاں بلائیں گے میں آؤں گا۔

