• Home  
  • کراچی کے شہریوں کیلیے ایک اور خوشخبری آ گئی!
- پاکستان

کراچی کے شہریوں کیلیے ایک اور خوشخبری آ گئی!

کراچی (10 ستمبر 2026): محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے لاجسٹکس پارک کے قیام اور 500 الیکٹرک بسوں کی منظوری کا فیصلہ ہے۔ شہر قائد کے باسیوں کے لیے ایک اور خوشخبری ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے لاجسٹکس پارک کے قیام اور مزید 500 الیکٹرک بسوں کی منظوری کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سینئر […]

کراچی کے شہریوں کیلیے ایک اور خوشخبری آ گئی!

کراچی (10 ستمبر 2026): محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے لاجسٹکس پارک کے قیام اور 500 الیکٹرک بسوں کی منظوری کا فیصلہ ہے۔

شہر قائد کے باسیوں کے لیے ایک اور خوشخبری ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے لاجسٹکس پارک کے قیام اور مزید 500 الیکٹرک بسوں کی منظوری کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ایس ایم ٹی اے بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاجسٹکس پارک کے قیام اور 500 ای وی بسوں کی خریداری کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ لاجسٹکس پارک کی تعمیر سے شہر میں ہیوی ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا اور اس کا قیام صوبے میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کریگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ای وی بسوں کے آنے سے کراچی کے شہریوں کو بہترین سفری سہولتیں مل سکیں گی۔

 

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.