• Home  
  • فن لینڈ کی 27 سالہ انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسیں
- صحت

فن لینڈ کی 27 سالہ انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسیں

فن لینڈ کی 27 سالہ انفلوئنسر اولیویا اوراس کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسیں۔رپورٹس کے مطابق اولیویا ہیلسنکی کے ایک نجی بیوٹی کلینک میں کاسمیٹک طریقۂ کار سے قبل بے ہوشی کی دوا دیے جانے کے دوران ہوش کھو بیٹھیں جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے […]

فن لینڈ کی 27 سالہ انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسیں

فن لینڈ کی 27 سالہ انفلوئنسر اولیویا اوراس کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسیں۔
رپورٹس کے مطابق اولیویا ہیلسنکی کے ایک نجی بیوٹی کلینک میں کاسمیٹک طریقۂ کار سے قبل بے ہوشی کی دوا دیے جانے کے دوران ہوش کھو بیٹھیں جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
اولیویا کے والدین کے مطابق بیٹی بے ہوشی کی دوا دیے جانے کے بعد ہسپتال میں زیرِ علاج تھی، جہاں وہ چل بسی۔
ہیلسنکی پولیس کاکہناہے کہ اولیویا کی موت کے 3 روز بعد باقاعدہ تحقیقات کی درخواست موصول ہوئی، جس کے بعد واقعے میں مبینہ جرم کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں,اولیویا کے والدین کا خیال ہے کہ کاسمیٹک طریقۂ کار انجام دینے والے کلینک کی جانب سے کسی غلطی کے باعث یہ واقعہ پیش آیا، تاہم تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں اور مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

اولیویا اوراس نے 14 سال کی عمر میں انسٹاگرام کا آغاز کیا اور ہزاروں فالوورز بنائے، 2016ء میں انہیں دستاویزی فلم’ ’دی پرفیکٹ سیلفی‘‘ کے ذریعےمزید شہرت ملی جس میں تقریباً ڈیڑھ سال تک سوشل میڈیا کے ساتھ ان کے تعلق کو دکھایا گیا تھا،بعد ازاں انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا تھا اور 2017ء میں ایمسٹرڈیم منتقل ہو گئی تھیں،وہاں سے فن لینڈ واپس آنے کے بعد انہیں نیند کی گولیوں اور شراب کی لت کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انہوں نے علاج کرایا اور اپنی زندگی بہتر بنانے کے لیے کام کیا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.