• Home  
  • سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹو: صرف دو دن میں 4 لاکھ 32 ہزار طلبہ کی رجسٹریشن
- پاکستان

سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹو: صرف دو دن میں 4 لاکھ 32 ہزار طلبہ کی رجسٹریشن

 پنجاب حکومت کی سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹو میں صرف دو روز کے دوران 4 لاکھ 32 ہزار طلبہ نے رجسٹریشن کرالی۔ سی ایم ای بائیک سکیم کے لیے پنجاب کا ڈومیسائل یا شناختی کارڈ بنیادی شرط مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے منظور شدہ سرکاری یا نجی ڈگری کالج یا […]

سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹو: صرف دو دن میں 4 لاکھ 32 ہزار طلبہ کی رجسٹریشن

 پنجاب حکومت کی سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹو میں صرف دو روز کے دوران 4 لاکھ 32 ہزار طلبہ نے رجسٹریشن کرالی۔

سی ایم ای بائیک سکیم کے لیے پنجاب کا ڈومیسائل یا شناختی کارڈ بنیادی شرط مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے منظور شدہ سرکاری یا نجی ڈگری کالج یا یونیورسٹی کا ریگولر طالب علم ہونا بھی ضروری ہے۔

سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم میں درخواست دینے کے لیے طالب علم کی عمر کم از کم 18 سال ہونا لازمی ہے۔ درخواست گزار کے پاس لرنر ڈرائیونگ لائسنس یا موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس بھی ہونا چاہیے۔

سکیم کے تحت ایک خاندان سے صرف ایک طالب علم کو ای بائیک فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر طلبہ کے لیے ڈاؤن پیمنٹ معاف کردی گئی ہے، جبکہ حکومت پنجاب بائیک پر عائد سود اور انشورنس کی رقم بھی ادا کرے گی۔

ای بائیک حاصل کرنے والے طلبہ کو ماہانہ صرف 3 ہزار 28 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ بائیک کے ساتھ ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ بھی مفت فراہم کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے طلبہ کو ای بائیک کے استعمال سے متعلق دو روزہ ٹریننگ بھی دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پراسیس مکمل ہونے کے

طلبہ سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم کیلئے ”bikes.punjab.gov.pk“ پر4 اکتوبرتک اپلائی کرسکتے ہیںبعد چھ ہفتوں کے اندر طلبہ کو ای بائیکس کی فراہمی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.