سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سے آسٹریلین ہائی کمیشن کے ٹموتھی کین نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں ہنرمندی کی ترقی اور نوجوانوں کو جدید تربیت دینے، لائیو اسٹاک، ڈیری اور زراعت میں ویلیو ایڈیشن کے ذریعے معاشی بہتری لانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں گزشتہ 2 سال کے دوران پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شراکت داری مزید مضبوط ہوئی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں ہنرمند افرادی قوت کی تیاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ میکنائزڈ زراعت کے فروغ سے پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ سمارٹ اور کلائمیٹ ریزیلینٹ بیج موسمیاتی چیلنجز کا پائیدار حل ہیں، جدید ٹیکنالوجی اور بہتر بیجوں کے ذریعے خوراک کی خودکفالت کی جانب پیشرفت ہوگی۔
ملاقات میں آسٹریلوی تعاون سے پنجاب میں مویشیوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے جاری کام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ خواتین کو قانون نافذ کرنے والے اداروں میں بااختیار بنانا وزیراعلیٰ مریم نواز کا وژن ہے۔

