• Home  
  • اے آئی فلٹر نے پاکستانی ستاروں کو 80 کی دہائی میں پہنچا دیا
- شوبز

اے آئی فلٹر نے پاکستانی ستاروں کو 80 کی دہائی میں پہنچا دیا

لاہور(9 ستمبر 2026): مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے نت نئے اور دلچسپ ٹرینڈز نے پاکستانی شوبز ستاروں کو بھی ماضی کی یادوں میں کھینچ لیا ہے۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک خاص اے آئی فلٹر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جو عام یا مشہور تصاویر کو 1980 کی دہائی کے مخصوص اور یادگار […]

اے آئی فلٹر نے پاکستانی ستاروں کو 80 کی دہائی میں پہنچا دیا

لاہور(9 ستمبر 2026): مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے نت نئے اور دلچسپ ٹرینڈز نے پاکستانی شوبز ستاروں کو بھی ماضی کی یادوں میں کھینچ لیا ہے۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک خاص اے آئی فلٹر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جو عام یا مشہور تصاویر کو 1980 کی دہائی کے مخصوص اور یادگار فیشن میں تبدیل کر دیتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna malik 🇵🇰 (@iamnaofficiall)

اس دور کے فیشن کی خاص پہچان بڑے اور منفرد ہیئر اسٹائل، شوخ و چنچل رنگوں کے ملبوسات، نمایاں اور بھاری میک اپ کے ساتھ گلیمر سے بھرپور لُکس ہیں، جو آج کے ‘نو میک اپ میک اپ لُک’ سے بالکل ہٹ کر ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nimra Khan (@nimrakhan_official)

اے آئی کے نت نئے اور دلچسپ ٹرینڈز نے پاکستانی شوبز ستاروں کو بھی اسی کی دہائی کے فیشن اور انداز میں ڈھال لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان دلچسپ تصاویر نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔

پاکستان کے کئی مقبول فنکاروں بشمول کبریٰ خان مدیحہ نقوی، قدسیہ علی، عمر عالم، عینی جعفری اور ماہی بلوچ نے اس ٹرینڈ کو آزمایا ہے اور اسی کی دہائی کے فیشن میں اپنی تبدیل شدہ تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

 اے آئی کی مدد سے ماضی کے اس سنہری اور رنگین فیشن کو زندہ کرنے کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور لوگ اپنے پسندیدہ ستاروں کے اس منفرد روپ کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Umer Aalam (@umeraalamofficial)

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.