• Home  
  • اسلام آباد میں شیشہ کیفے چلانے پر مکمل پابندی عائد
- پاکستان

اسلام آباد میں شیشہ کیفے چلانے پر مکمل پابندی عائد

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے چلانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ، خلاف ورزی پر کیفے سیل اور مقدمات درج ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے تمام شیشہ کیفے چلانے پر تاحکمِ ثانی مکمل پابندی عائد کر دی۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اسلام […]

اسلام آباد میں شیشہ کیفے چلانے پر مکمل پابندی عائد

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے چلانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ، خلاف ورزی پر کیفے سیل اور مقدمات درج ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے تمام شیشہ کیفے چلانے پر تاحکمِ ثانی مکمل پابندی عائد کر دی۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بلا تاخیر اور بلا تفریق کارروائیاں کرنے کے سخت احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق این او سی کے حامل شیشہ کیفے پر بھی یکساں طور پر ہوگا۔

انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ کیفے کو فوری سیل کر دیا جائے گا اور مالکان کے خلاف قانونی مقدمہ درج کیا جائے گا۔

تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں بلا تفریق کارروائیاں کریں اور روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن کو یقینی بنائیں۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.