• Home  
  • چھٹیوں پر ہوں، مریم نواز کا نئے صوبوں سے متعلق سوالات پر جواب دینے سے گریز
- پاکستان

چھٹیوں پر ہوں، مریم نواز کا نئے صوبوں سے متعلق سوالات پر جواب دینے سے گریز

لندن : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے صوبوں سےمتعلق سوالات کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا آج کل چھٹیوں پر ہیں، گھر جا کر اس معاملے پر بات کروں گی۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صحافیوں کی جانب سے نئے صوبوں سے متعلق سوالات کئے گئے ، […]

چھٹیوں پر ہوں، مریم نواز کا نئے صوبوں سے متعلق سوالات پر جواب دینے سے گریز

لندن : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے صوبوں سےمتعلق سوالات کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا آج کل چھٹیوں پر ہیں، گھر جا کر اس معاملے پر بات کروں گی۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صحافیوں کی جانب سے نئے صوبوں سے متعلق سوالات کئے گئے ، تاہم انہوں نے صوبوں کی تقسیم کے معاملے پر تفصیلی جواب دینے سے گریز کیا۔

صحافیوں کے سوالات پر مریم نواز نے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے کہا کہ آج کل چھٹیوں پر ہیں، گھر جا کر اس معاملے پر بات کروں گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایسے معاملات پر سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔

جب صحافی نے سوال کیا کہ “پنجاب کو کس صوبے سے خطرہ ہے؟” تو مریم نواز نے جواب دیا کہ “پنجاب کو کسی صوبے سے نہیں بلکہ نااہلی سے خطرہ ہے، کام نہ کرنے سے تھریٹ ہے”۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ان دنوں اپنے ذاتی دورے پر لندن میں موجود ہیں، جہاں وہ آج اپنی بیٹی کی تعلیمی فارغ التحصیلی (گریجویشن) کی تقریب میں شرکت کریں گی۔

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.