• Home  
  • ہاتھ سے لکھی رسیدوں کے استعمال پر پابندی عائد
- پاکستان

ہاتھ سے لکھی رسیدوں کے استعمال پر پابندی عائد

لاہور میں ہاتھ سے لکھی رسیدوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ پنجاب پرائس کنٹرول ایکٹ 2024 کے تحت جرمانوں کی وصولی کے لیے ڈیجیٹل میکانزم فعال کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ افسران کو حکومتی احکامات پر فوری […]

ہاتھ سے لکھی رسیدوں کے استعمال پر پابندی عائد

لاہور میں ہاتھ سے لکھی رسیدوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ پنجاب پرائس کنٹرول ایکٹ 2024 کے تحت جرمانوں کی وصولی کے لیے ڈیجیٹل میکانزم فعال کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ افسران کو حکومتی احکامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں جرمانوں کی مکمل وصولی اور ادائیگی اب صرف ای پے پنجاب کے ذریعے ہوگی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جرمانوں کا مکمل ریکارڈ آفیشل ڈیجیٹل سسٹم میں درج کیا جائے اور سرکاری خزانے میں فوری منتقلی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کچی رسیدوں کی کتابیں اے ڈی سی انفورسمنٹ کے پاس جمع کروائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نقد جرمانہ وصول کرنے سے مکمل گریز کریں اور تمام جرمانے صرف ڈیجیٹل سسٹم اور ای پے پنجاب کے ذریعے وصول کیے جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نقد رقم کی وصولی یا غیر رپورٹ شدہ کلیکشن پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل نظام سے قیمتوں میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جائے گا، نقد جرمانوں پر پابندی سے مالی معاملات میں کرپشن کا خاتمہ ہوگا، جبکہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کے لیے انتظامی امور کو جدید بنانا ناگزیر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ لاہور میں قیمتوں کی نگرانی کا عمل اب مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.