• Home  
  •  دھی رانی پروگرام: رواں سال 5 ہزار اجتماعی شادیوں کا ہدف  
- پاکستان

 دھی رانی پروگرام: رواں سال 5 ہزار اجتماعی شادیوں کا ہدف  

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت محکمہ سوشل ویلفیئر کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ڈی جی سوشل ویلفیئر ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں دھی رانی، ہمت کارڈ، اسسٹیو ڈیوائسز اور وہیل چیئر پروگرامز کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں […]

 دھی رانی پروگرام: رواں سال 5 ہزار اجتماعی شادیوں کا ہدف  

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت محکمہ سوشل ویلفیئر کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ڈی جی سوشل ویلفیئر ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں دھی رانی، ہمت کارڈ، اسسٹیو ڈیوائسز اور وہیل چیئر پروگرامز کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ دھی رانی پروگرام کے تحت رواں سال 5 ہزار اجتماعی شادیوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے درخواستوں کی شفاف تصدیق اور مستحقین کے میرٹ پر انتخاب کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر نے دھی رانی پروگرام کے مستحق خاندانوں کو کیش سلامی کے حصول میں سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب بینک کے ذریعے اے ٹی ایم کارڈز بروقت تیار کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں ہمت کارڈ کے مستحق افراد، بالخصوص باہم معذوری کے شکار افراد کو درپیش مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کی ہدایت بھی کی گئی۔ ہمت کارڈ کے بجٹ اور پروگرام سے متعلق دیگر امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

اس کے علاوہ اسسٹیو ڈیوائسز اور وہیل چیئر پروگرامز کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے مستحق افراد تک سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

صوبائی وزیر نے دھی رانی پروگرام کی آئندہ تقریبات کے انتظامات بھی بروقت مکمل کرنے کا حکم دیا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.