• Home  
  • ستھرا پنجاب پروگرام ،مثالی گاؤں منصوبوں کی کارکردگی جانچنے کیلئےخفیہ سروے کا فیصلہ
- پاکستان

ستھرا پنجاب پروگرام ،مثالی گاؤں منصوبوں کی کارکردگی جانچنے کیلئےخفیہ سروے کا فیصلہ

ستھرا پنجاب پروگرام اور مثالی گاؤں منصوبوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے خفیہ سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طے شدہ اہداف پر عملدرآمد اور زمینی حقائق جانچنے کے لیے خفیہ مانیٹرنگ کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ منصوبوں میں کسی بھی قسم کی کرپشن یا بے ضابطگی کے خلاف […]

ستھرا پنجاب پروگرام ،مثالی گاؤں منصوبوں کی کارکردگی جانچنے کیلئےخفیہ سروے کا فیصلہ

ستھرا پنجاب پروگرام اور مثالی گاؤں منصوبوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے خفیہ سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طے شدہ اہداف پر عملدرآمد اور زمینی حقائق جانچنے کے لیے خفیہ مانیٹرنگ کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ منصوبوں میں کسی بھی قسم کی کرپشن یا بے ضابطگی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صفائی کے عمل میں ناقص کارکردگی، غفلت یا وسائل کے غلط استعمال کی شکایات پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ستھرا پنجاب پروگرام میں غفلت یا کرپشن کی شکایت کو ناقابلِ معافی تصور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم اور دیگر متعلقہ ذرائع کو خفیہ سروے کے لیے بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ خفیہ سروے کے ذریعے صفائی کے معیار اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ستھرا پنجاب پروگرام کی روزانہ کی بنیاد پر ڈیجیٹل مانیٹرنگ بھی شروع کر دی گئی ہے، جس کے تحت صفائی آپریشن، فیلڈ سرگرمیوں اور منصوبوں کی پیش رفت کا روزانہ جائزہ لیا جائے گا۔

حکومت نے متعلقہ اداروں کو کارکردگی مزید بہتر بنانے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

daily jehanuma  @2026. All Rights Reserved.